چین کے شمال مشرقی صوبہ لیا ننگ میں ہفتہ سے شروع ہونے والی وسیع پیمانے پر شدید بارش سے 16 ہزار سے زائد رہائشی متاثر ہوئے ہیں۔
صوبائی سیلاب کنٹرول و قحط سالی کے امدادی ہیڈکوارٹرز نے پیر کو بتایاکہ ہفتہ کو رات 8 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک لیاننگ کے بیشتر علاقوں میں درمیانے درجے سے لے کر موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کچھ علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث اب تک مجموعی طور پر 16 ہزار 583 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
صوبے نے 4ہزار513لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے، مجموعی طور پر 2533.13ہیکٹرز رقبہ پر فصلیں متاثر ہوئی، جن میں سے 27.33 ہیکٹرز تباہ ہو گئے، اس کے باعث براہ راست 16 کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریبا 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر) کا معاشی نقصان ہوا۔