چین میں ستمبر کے دوران خام تیل کی پیداوار میں اضافہ

چین میں خام تیل کی پیداوار ستمبر کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.2 فیصد بڑھ کر1کروڑ66لاکھ10ہزار ٹن ہو گئی۔

قومی بیورو برائے شماریات (این بی ایس)کے مطابق ترقی کی شرح گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.9 فیصد پوائنٹس بڑھ گئی اور ملک میں خام تیل کی یومیہ اوسط پیداوار 5لاکھ 54ہزار ٹن رہی۔

قومی بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کے خام تیل کی پیداوار14کروڑ 98لاکھ 40 ہزار ٹن رہی جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2.5 فیصد زیادہ ہے۔

خام تیل کی درآمد ستمبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.3 فیصد کم ہو کر 4کروڑ 10 لاکھ 50ہزار ٹن رہ گئی جبکہ جنوری تا ستمبر کے دوران درآمدات مجموعی طور پر38کروڑ 74لاکھ ٹن رہی جس میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 6.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں