چین میں خوفناک دھماکہ ، چار افراد ہلاک 45 زخمی

چین کے شمال مشرقی شہر میں گیس دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی شہر شین یانگ کے گیس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، دھماکہ ایک ریسٹورنٹ میں ہوا، حادثے کی جگہ پر سو سے زائد فائر فائٹرز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

گیس دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دھماکے سے ایک بس بھی تباہ ہو گئی ، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جس عمارت میں دھماکہ ہوا ہے اس میں تجارتی اور رہائشی اپارٹمنٹ موجود ہیں جبکہ یہ بلڈنگ شہر کے مصروف ترین چوراہے پر واقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں