چینی کی قلت، کراچی کے شہری 130 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور

بازار میں چینی کی قلت کے سبب شہری 130 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے۔

ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کیں جس میں بتایا گیا کہ کراچی اور کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خرید رہے ہیں۔

ادارے کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی قیمت 90 سے 130 روپے فی کلو ہے۔

ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں چینی کی قیمت 130 روپے فی کلو، حیدرآباد میں چینی 120 روپے فی کلو، سکھر میں چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو، اسلام آباد میں چینی 100 روپے فی کلو، فیصل آباد اور بنوں میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو، لاہور اور راولپنڈی میں 90 روپے فی کلو اور گجرانوالہ میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں