چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک عالمی وبا کورونا کا شکار ہو گئے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کے پرسنل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) حیدر علی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔
چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ بہاولپور کے دورے پر تھے جہاں علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا، کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر جواد رفیق ملک نے تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے طیارے میں سوار تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کے اہلخانہ کورونا وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔