پی ایچ اے ملتان نے دس ہزار سے زائد آم کی درختوں کی افزائش کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں درختوں کی تیاری کے بعد گرین بیلٹس اور پارکوں میں لگایا جائے گا۔ جس کے لیئے گھٹلیوں کی بوائی کا کام نرسری میں شروع کر دیا گیا ہے۔
چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری آبپاشی عامر خٹک کے ہمراہ شاہ شمس پارک میں پودہ لگانے کے موقع پر کیا۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں پھل دار اور اجناس کے درخت لگائیں گے۔ آم کے درخت ملتان کی پہچان ہے۔ ان کی بھر پور شجر کاری کریں گے۔ سیکرٹری آبپاشی نے پی ایچ اے ملتان کی کاوشوں کو سراہااور اس عزم کا اظہارکیا کہ محکمہ انہارذاتی نرسری میں تیار درختوں کی شجر کاری کر ے گا۔ اور وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈگرین مہم کو عملی جامہ پہنائے گا۔
اس موقع پر ٹرمینلیاکے تیار 15فٹ کے درختوں کی شجر کاری کی گئی اور اس کی سلامتی کے لیئے دعائیں مانگی گئیں۔
Load/Hide Comments