قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے احاطے سے مبینہ ملزم کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔
نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی سے 24 گھنٹوں کےاندر رپورٹ طلب کی ہے جس کی روشنی میں ذمہ داروں کے تعین کے بعد ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ نیب نے مضاربہ اسکینڈل میں نامزد نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس پر قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب سے وضاحت طلب کی ہے۔