ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دی ہے اور انہیں وزارت آبی وسائل کا قلمدان دیا جائے گا۔
مونس الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا جس کے بعد وہ حلف اٹھائیں گے۔
مونس الٰہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 گجرات 2 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے ہیں۔
Load/Hide Comments