پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) میں بچوں کے جگر کی پیوند کاری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
پی کے ایل آئی میں ایسے 5 بچوں کے جگر کے ٹرانسپلانٹ بھی کیے گئے جن کا دنیا کے بڑے اسپتالوں نے کیس لینے سے انکار کر دیا تھا۔
پی کے ایل آئی انتظامیہ کے مطابق چار بچوں کے لیے ان کی ماؤں جبکہ ایک کے والد نے جگر عطیہ کیا۔
اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ پہلا آپریشن لاہور کے تین سالہ بچے کا کیا گیا اور اب تمام مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔
کنسلٹنٹ پی کے ایل آئی ڈاکٹر اقتدار سیرت کے مطابق یہ تمام کیسز ایسے تھے جنہیں دنیا کے بڑے اسپتال مسترد کر چکے تھے۔
ڈاکٹر اقتدار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ یہ مشکل ترین سرجریز کامیابی کے ساتھ کی گئیں۔