بادشاہ ظہیرالدین بابر اور اردو کے مقبول ترین شاعر مرزا اسد اللہ خاں غالب کی زندگی پر ڈرامہ سیریز بنائے گا۔
ٹوئٹر پر کی گئی ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے بعد اب پی ٹی وی اسپورٹس اور اینٹرٹینمنٹ میں جدت لارہے ہیں.
پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے بعد اب PTV sports اور اینٹرٹینمنٹ کو Revamp کر رہے ہیں PTV بابر اور غالب پر ازبکستان اور پاکستان میں شراکت داری میں طویل ڈرامہ سیریز بنائے گا اس سلسلے میں ابتدائ تیاریاں شروع کر دی گئ ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 25, 2021
انہوں نے بتایا کہ ازبکستان اور پاکستان کی شراکت داری سے پی ٹی وی مغل بادشاہ بابر اور غالب پر طویل ڈرامہ سیریز بنائے گا اور اس سلسلے میں ابتدائی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ 15 جولائی کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ازبک صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے ساتھ مل کر ظہیر الدین بابر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔
رواں ہفتے ہی پاکستان اور ترکی کی ڈرامہ و فلم ساز پروڈکشن کمپنیز نے سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنانے کا اعلان کیا تھا.