لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہال آف فیم کے نئے ممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی نے گزشتہ سال آئی سی سی طرز کا ہال آف فیم متعارف کروایا تھا، پی سی بی نے گزشتہ سال ہال آف فیم میں 6 سابق کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا۔
اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہال آف فیم میں 2 نئے ممبران کو شامل کیا ہے۔
Here is the first of the two latest inductions into the #PCBHallofFame pic.twitter.com/gRqkOGtj30
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 16, 2021
سابق کپتان قومی ٹیم فضل محمود کو بھی پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے، فضل محمود نے 1952 سے 1962 تک پاکستان کی نمائندگی کی اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 139 وکٹیں حاصل کیں۔
پی سی بی ہال آف فیم کے لیے دوسرا نام لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کا ہے جنہوں نے 67 ٹیسٹ میچز میں 236 اور 104 ون ڈے میچز میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔
Here is our second induction into the #PCBHallofFame pic.twitter.com/SfJyQwUKPb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 16, 2021
اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میاندار اور ظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیاتھا، وسیم اکرم اور وقار یونس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ ہیں۔