پارکس میں ہراسانی کے واقعات کے بعد پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے لاہور کے پانچ پارکس میں ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا چینلز کیلئے کام کرنے والوں کے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ایچ اے کے وائس چیئرمین حافظ ذیشان کے مطابق پبلک پارکس میں ویڈیوز بنانے والوں کیلئے فیس مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ پیسے لینے کیلئے انہیں مطلوبہ وقت کیلئے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہیں ڈنڈا بردار فورس میں تبدیل کیا جائے گا جو پارکس میں گشت کریں گے۔