آج کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 83 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 110 پوائنٹس رہا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 564 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46 ہزار 293 اور کم ترین سطح 45 ہزار 724 رہی۔
بازار حصص میں آج 26 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کا کاروبار 8 ارب 47 کروڑ روپے میں طے ہوا۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 875 ارب روپے ہے۔