پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔
100 انڈیکس 806 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 542 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 892 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح پر 46 ہزار 628 رہی۔
شیئرز بازار میں آج 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار بندش پر 117 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 924 ارب روپے ہے۔