پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایس) میں منگل کو کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 377 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 44 ہزار 666 پوائنٹس پر رہا، جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس 511 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
آج 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 44 ہزار 593 رہی۔
حصص بازار میں آج 33 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 54 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 41 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 804 ارب روپے ہے۔