پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس میں اضافے کی ڈبل سنچری ہوگئی، جبکہ ایکسچینج میں لسٹڈ شیئرز کی مالیت 30 ارب روپے بڑھ گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسینج کا 100 انڈیکس آج 212 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 586 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 574 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 29 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد رہی، جبکہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 782 ارب روپے ہے۔