پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ٹاکرے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی اننگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے، شرجیل خان43 اور جو کلارک 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔
TARGET 125
Fantastic team effort from the #Sultans as @KarachiKingsARY were never really allowed to get away.
Come On #Sultans. Let’s start with a win!#KKvMS #SultanAaGayya pic.twitter.com/rce2ump6X7
— Multan Sultans (@MultanSultans) January 27, 2022
کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز سست رہا البتہ بابر اعظم اور شرجیل کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 66 رنز کی شراکت داری بنی لیکن شرجیل 43 رنز بناکر عمران طاہرکا شکار بنے۔
ٹیم کا اسکور 71 رنز پر پہنچا تو بابر اعظم 29 گیندوں پر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد آنے والے بیٹر محمد نبی بھی جارحانہ کھیل نہ پیش کرسکے اور 17 گیندوں پر صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ 105 رنز پر گری جب ٹام لمونبی ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے علاوہ جو کلارک 26 رنز بناسکے ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔