پی ایس ایل7: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر کنگز کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان  پر170 رنز بنائے،شرجیل خان 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی بیٹنگ کا آغاز شاندار رہا ، اوپنر شرجیل خان اور بابر اعظم کے درمیان 84 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ۔

تاہم کراچی کو پہلا نقصان شرجیل کی صورت میں اُٹھانا پڑا، وہ 39 گیندوں پر 60 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کی دوسری وکٹ 106 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد نبی 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جو کلارک 24 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، زمان، راشد خان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے جلد وکٹیں لیں، خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب کپتان کراچی کنگز  بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنےکو مل رہی ہے، پچھلے میچز میں جو غلطیاں ہوئی کوشش ہوگی کو ان کو نہ دہرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں