پی ایس ایل7: ڈرافٹنگ کی تقریب کا آغاز ،فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں کی شرکت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کی ڈرافٹنگ کی تقریب جاری ہے، فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑی بھی تقریب میں شریک ہیں۔

پی ایس ایل سیون کا پلیئرز ڈرافٹ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہورہا ہے۔

ڈرافٹ سے قبل کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز بند ہوگئیں، پی ایس ایل تاریخ کے کامیاب کھلاڑی فخر زمان اور کامران اکمل بھی ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔

ہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت تھی، سب نے اپنے پلانز اور ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرلیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے ریٹینشن کا پورا کوٹہ استعمال کیا، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7، 7 کھلاڑی برقرار رکھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی کراچی میں ویسٹ انڈیز کی سیریز میں مصروف ہونے کی وجہ سے ڈرافٹ میں شریک نہیں ہیں۔

پلیئرز ڈرافٹ کے لیے 32 ممالک سے 425 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں، جبکہ ڈرافٹنگ میں پلاٹینیم میں کیٹیگری میں پہلی پک لاہور قلندرز کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں