اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیدیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر حریف قائد شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔
لاہور قلندر کے اوپنرز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 89 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ انہیں احسان اللہ نے آؤٹ کیا۔
عبداللہ شفیق 3 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند کا شکار بنے۔ محمد حفیظ زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔
کامران غلام کی اننگز 43 رنز پر ختم ہو گئی، ڈیوڈ ویلی نے پویلین بھیجا۔ بین ڈنک 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راشد خان نے 17 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور نے مقررہ اوورز میں 206 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، احسان اللہ، خوشدل شاہ اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ لی۔