پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے لیے کرونا وائرس سے متلعق ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروٹوکولز سے کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا گیا۔
پی ایس ایل کے دوران بائیوببل کی کیخلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کو پانچ پینلٹیز کا سامنا کرنا پڑے گا.
اگر کسی کھلاڑی نے سنگین خلاف ورزی کی تو میچ فیس میں 5 سے 50 فیصد تک کٹوتی جبکہ ایک تا پانچ میچز کی پابندی کے علاؤہ لیگ سے نکالنے کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔
بائیو ببل انٹیگریٹی مینجر کی اجازت کے بغیر کمرے میں کوئی چیز منگوانا
طلب کیے جانے پر اپنی علامات کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم نہ کرنا
انٹیگریٹی مینجر کو علامات کے بارے میں نہ بتانا
ایسی دوا استعمال کرناجو علامات کوکم کرے یا ٹیسٹ کے رزلٹ پر اثرانداز ہو
ایسے شخص سے ملنا جو کوویڈ پازیٹو ہو یا شدید علامات ہوں
ببل سے باہر کوویڈ کیسز یا کسی کی علامات کے بارے غیر متعلقہ شخص کو بتانا
معمولی خلاف ورزیو ں میںمندرجہ ذیل شامل ہیں:
مخصوص جگہوں کے باہر چھ فٹ فاصلے کا خیال نہ رکھنا
اسٹاف کے علاوہ کسی کو کمرے میں بلانا یا ملنے جانا
پانی کی بوتل، سامان تولیے اور کٹ شئیر کرنا
میچ سے پہلے یا بعد میں ہاتھ ملانا گراونڈ یا ڈریسنگ روم سے لانڈری نہ اٹھانا
اجازت کے بغیر آئسولیشن روم میں جانا، فزیو اور مساجر کا ماسک کے بغیر ٹریٹمنٹ کروانا
اجازت کے بغیر ممنوعہ علاقے میں موجود ہونا
واضح رہے کہ کمیٹی کوانفرادی کیسز کی بنیاد پر کم یا سخت سزا دینے کا اختیار ہوگا۔
یاد رہے کہ ایونٹ 27 جنوری سے 27 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.