پی ایس ایل7:کراچی کنگز،لاہور قلندرز کےکپتان تبدیل ہونےکاامکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 شروع ہونے میں ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے، اس موقع پر شائقینِ کرکٹ کی دلچسپی بڑھانے کےلیے کراچی اور لاہور کی ٹیمیں اپنا کپتان تبدیل کرسکتی ہیں۔

پی ایس ایل 7 کا ایڈیشن اگلے سال جنوری میں ہونے کا امکان ہےجبکہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل دسمبر کے وسط میں شروع ہوگا۔

پی ایس ایل کی مقبول فرنچائز کراچی کنگز نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کےلیے جلد بڑی خبر دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ چند ٹوئٹر صارفین نے اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز اس سیزن میں نئے کپتان کا نام دینے والی ہے جو شاید بابراعظم ہوں۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان سہیل خان بھی ٹیم کی قسمت بدلنے میں ناکام رہے ہیں جس کے باعث انتظامیہ نئے کپتان کی طرف دیکھ رہی ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنائے جانے پر غور کررہی ہے۔

پی ایس ایل کی دیگر فرنچائزز اپنے کپتانوں کو برقرار رکھ سکتی ہیں، جیسے اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان، پشاور زلمی وہاب ریاض، دفاعی چیمپئن ملتان سلطان محمد رضوان جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کو برقرار رکھ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں