نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے 12 سال سے کم عمر شائقین کو بھی میچ دیکھنےکی اجازت دیدی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کوویڈ کیسز کی تعداد میں کمی کے پیش نظر 12 سال سے کم عمر شائقین کو بھی میچ دیکھنےکی اجازت دی گئی۔
این سی او سی نے 16 فروری سے اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کو آنےکی اجازت ہوگی تاہم ویکسین شدہ افراد ہی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے.
گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این سی او سی سے درخواست کی گئی تھی کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے شائقین کرکٹ کی تعداد کو 50 فیصد تک بڑھایا جائے۔
اس سے قبل پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میچ دیکھنے نہیں آسکتے تھے.
بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل کوویڈ 19 ویکسین ہونا لازمی ہوگا۔
اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
اسٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سےمسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔
این سی او سی کی جانب سے کوویڈ 19 سے متعلق جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا.
واضح رہے کہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔