پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 7 کے دوسرے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 141 رنز بنائے، افتخار احمد 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاپ آرڈر قلندرز کی شاندار بولنگ کا سامنا نہ کرسکا، آدھی ٹیم صرف 54 رنز پر پویلین لوٹ گئی، تاہم عمر اکمل اور افتخار احمد کے درمیان 52 رنز کی شراکت داری نے ٹیم کو سہرا دیا۔
افتخار احمد 39 گیندوں پر 52 جبکہ عمر اکمل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اس کے علاوہ حسان خان نے 17 رنز بنائے، یوں کوئٹہ نے مقرر ہ 20 اوورز میں وکٹوں پر رنز بنائے۔
قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چوتھا اور پشاور زلمی کا پانچواں نمبر ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دی۔