پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کو مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کر پڑگیا ہے۔ پشاور زلمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دی۔
پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اعداد و شمار کے تحت حضرت اللہ زازئی 52 اور محمد حارث 49 رنزبنا سکے جب کہ شعیب ملک نے 31 اور بین کٹنگ نے 26 رنز کا اضافہ کیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے کراچی کنگز کے خلاف 97 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ زازئی 52 جبکہ محمد حارث نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 31 اور بین کٹنگ نے 26 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کے مجموعے اسکور کو قابل قدر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن کامیاب بولر رہے جنہوں نے 41 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، محمد نبی، قاسم اکرم اور عمید آصف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
میچ کے آغاز پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بھی بولنگ کا ہی سوچ رہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 170 سے 180 رنز کا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک اچھا ٹارگٹ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا وکٹ ہے اور کنڈیشن بھی اچھی ہیں۔
کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس کے بعد بات چیت میں کہا تھا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جوکلارک اور قاسم اکرم کی کراچی کنگز میں واپسی ہوئی ہے جب کہ فاسٹ بولرعثمان شنواری انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جگہ عامر یامین کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز کا یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کنگز کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔