پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ٹیموں نے سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل کر لیا ہے ۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری میں فاسٹ بولر محمد عمران رندھاوا اور فاسٹ بولر عاکف جاوید جبکہ ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں آسٹریلین بیٹر بین ڈنک کو پک کیا۔
Teams pick players in #HBLPSL7 supplementary and replacement draft
Read more: https://t.co/tGcFhWZuKC#Levelhai pic.twitter.com/cbAbjKJ9Ff
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 8, 2022
پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں صاحب زادہ فرحان، ملتان سلطانز نے رضوان حسین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غلام مدثر ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظاہر خان اور پشاور زلمی نے محمد عمر کو منتخب کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا جس کی تیاریاں ملک بھر میں جاری ہیں۔
لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے باہر کرکٹرز کے بڑے کٹ آؤٹ سجا دیے گئے ہیں اور کاؤنٹ ڈاؤن اسکرین بھی آویزاں کر دی گئی ہے۔