لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے اٹھارویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی۔
اسلام آباد کی جانب سے ایلکس ہیلز نے 62 رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔
تاہم شاہد آفریدی اور نور خان کی عمدہ گیند باز کی بدولت ایک موقع پر اسلام آباد کی 109 رنز پر چھ وکٹیں گر گئیں۔
اس موقع پر فہیم اشرف نے 28 گیندوں پر 55 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر ٹیم کا ٹوٹل 200 رنز تک پہنچا دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی اور جیمز فولکنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل سیزن 7 کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ لاہور قلندرز دوسری پوزیشن پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔