پی ایس ایل 7: اسلام آباد کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 192 رنز کا ہدف

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 192  رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےجارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 191رنز بنائے،کپتان شاداب خان34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا، اوپنر رحمان اللہ 12 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر محمد اخلاق صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اسلام آباد کو تیسرا نقصان ایلیکس ہیلز کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس کے علاوہ لیام ڈوسن 15، اعظم خان 22 ، آصف علی 28 رنز بناسکے۔

تاہم اختتام اوورز میں فہیم اشرف کے 10 گیندوں پر 29 رنز نے ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 191 رنز تک پہنچایا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان 26 گیندوں پر 34 رنز بناکر سب سے کامیاب بیٹر رہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 7 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز ابھی تک ایونٹ میں ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی تاہم اب اس کا ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنا  بظاہر کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں