پی ایس ایل کی 3 ٹیمیں کراچی سے لاہور پہنچ گئیں

پا کستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیون کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے 3 ٹیمیں کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔

ملتان سلطان، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی لاہور پہنچے ہیں۔

اس سے قبل تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں کراچی ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6312 سے لاہور روانہ ہوئے۔

دوسری طرف پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے میں 16 فروری سے اسٹیڈیم میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت ہوگی، 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپُر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 10 فروری سے لاہور میں ہوگا۔

کراچی کے سنسنی خیز میچوں کے بعد اب ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

لاہور میں محمد رضوان کی ملتان سلطانز اور وہاب ریاض کی پشاور زلمی 10 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں