پی ایس ایل: نشریاتی حقوق کیلئے 50فیصد اضافی بولی

پاکستان سپر لیگ کے 2022ء اور 2023ء کے ایڈیشن کے نشریاتی حقوق کی ریکارڈ بولی لگائی گئی، پی ٹی وی اسپورٹس نے اے اسپورٹس کے ساتھ 50 فیصد اضافی بولی کے ساتھ حقوق حاصل کرلئے۔

پی ٹی وی اسپورٹس اور اے آر وائی کی کنسورشیم نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2022ء اور 2023ء کے نشریاتی حقوق کیلئے سب سے زیادہ بولی لگا دی، اس کنسورشیم نے پچھلے سائیکل کے مقابلے میں 50 فیصد زائد قیمت کی بولی لگائی.

پی ٹی وی اسپورٹس اور اے اسپورٹس نے پی ایس ایل 7 اور 8 کے نشریاتی حقوق حاصل کرلئے۔

پی ٹی وی اسپورٹس کے مطابق شائقین ہمیشہ کی طرح پاکستان سپر لیگ کے مقابلے پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔

پی ایس ایل سیزن 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا

قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی بڈ میں 50 فیصد اضافے سے لیگ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ کے سب سے مقبول پراڈکٹ کی قدر کرنے پر اے آر وائی اور پی ٹی وی کی مشترکہ کنسورشیم کے مشکور ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں