پی آئی اے کی مزید دو خصوصی پروازیں کابل کیلئے روانہ ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پروازیں کابل میں پھنسے پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کو پاکستان لائیں گی۔
ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک عملے کی حوصلہ افزائی کیلئے خود پہلی پرواز کے ساتھ روانہ ہوئے، سی ای او کابل ائیرپورٹ پر افغان سول ایوی ایشن اور نیٹو افواج کے حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور ائیر پورٹ پر نئی حکومت بننے کے بعد پاکستانی سفیر منصور خان کے ہمراہ انتظامی امور اور آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے۔
اس کے علاوہ پہلی پرواز ائیر بس 320 جبکہ دوسری بوئنگ 777 سے آپریٹ ہو گی، پرواز کے بعد وزیر ہوابازی غلام سرور مزید پروازوں کی اجازت دیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر ہوابازی کی ہدایات کے مطابق افغانستان کے دوسرے شہروں سے پروازیں چلانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔