وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہر معاملے میں ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ انکی مفاہمت کا ہرعمل کرپشن بچانے کیلئے اٹھایا جاتا ہے۔ سندھ کے عوام پر مسلط ڈاکوؤں کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ مراد علی شاہ ان کی اولین پسند ان کی کرپشن کی وجہ سے ہیں۔ انہیں ہر وہ شخص سوٹ کرتا ہے جو کرپشن میں مددگار ہو۔ سندھ کے عوام کے دکھوں کا مداوا عمران خان ہے۔