خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا دینے کی مہم کے دوران سکول کے 22 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔
مردان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکولوں کے بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا دینے کی مہم پورے ضلع میں جاری ہے۔ اسی مہم کے دوران آج گورنمنٹ ہائی سکول ابراہیم خان کلی کے طلبہ کو دوا دی گئی تو ان میں سے 22 کی طبیعت خراب ہوگئی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کی طبیعت دوا کے خوف کے باعث خراب ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دوا دینے کے بعد بچوں کو غنودگی، سر درد اور قے کی شکایت ہوئی جس پر تمام متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد بچوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔