کراچی: عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے فی لٹر اضافہ تجویز دی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کل کیا جائے گا، نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔