جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے شمالی علاقے میں 7.5 درجے شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے جبکہ نوآبادیاتی دور کا 14 میٹر بلند چرچ ٹاور منہدم ہونے سمیت 75 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گزشتہ روز دارالحکومت لیما، جنوبی امریکی پہاڑی سلسلے اینڈیان کے علاقوں اور ساحلی علاقوں سمیت ملک کے نصف حصے میں محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کی گہرائی 131 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکزپیرو کے ایک چھوٹے صوبہ کونڈورسنکوئی کےدارالحکومت سانٹا ڈی نیوا کے مشرق میں 98کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور زلزلے کے باعث پتھر گرنے سے کئی سڑکوں میں شگاف پڑ گئے۔
پیرو کے صدر نے متعلقہ وزارتوں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ فوری اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ زلزلے کے باعث پڑوسی ملک ایکواڈور میں بھی نقصان ہوا ہے۔