پنڈورا پیپرز میں کئی بین الاقوامی نامور فنکاروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں جن میں ہسپانوی گلوکارہ شکیرا، گلوکار ایلٹن جان، رنگو اسٹار، جرمن سپر ماڈل کلاڈیا شیفر اور ہسپانوی گلوکار جولیو ایگلیسیاس شامل ہیں۔
آئی سی آئی جے کے صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شکیرا ، ایلٹن جان، رنگو اسٹار اور کلاڈیا شیفر نے برٹش ورجن آئی لینڈز، پاناما اور بہاماس میں پی او باکس کمپنیاں قائم کیں جنہیں اکثر ٹیکس حکام سے رقم چھپانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
اس حوالے سے گلوکارہ شکیرا کے ایک وکیل نے آئی سی آئی جے کو بتایا کہ کولمبین گلوکارہ ان تمام خبروں کی تردید کرتی ہیں۔
وکیل کا کہنا ہے کہ شکیرا نے بہاماس میں اپنی کمپنیوں کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ٹیکس ادا کرتی ہیں۔
جرمن سپر ماڈل کلاڈیا شیفر کے نمائندے نے بھی یہی دعویٰ کیا ہے کہ وہ برطانیہ میں، جہاں وہ مقیم ہیں، اپنا ٹیکس ادا کرتی ہیں۔