لاہور کی پنجاب یونی ورسٹی میں مختلف پھلوں کے کئی پودے لگائے گئے ہیں جن کی رکھوالی کے لیے مالی بھی تعینات کردئیے گئے ہیں۔
پنجاب یونی ورسٹی میں کینو،انار،کھجور، فالسہ سمیت 30 اقسام کے پودے لگائے گئے ہيں۔ یونیورسٹی کے وسیع باغات میں 20 ہزار سے زائد پھلوں کے پودے لگائے گئے۔300 سے زائد مالی ان کی نگہداشت پرمامورہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کے مطابق بڑی تعداد میں پھلوں کے درخت طلبا کو قدرت سے قربت کا احساس دلائیں گے۔وائس چانسلر جامعہ پنجاب کے مطابق اگلے سال تک درختوں پر لگے تازہ پھل طلبا اور اسٹاف کو میسرہونگے۔