پنجاب کے نجی اسپتالوں، کلینکس، لیبارٹریز کی لائسنس فیس میں اضافہ

پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے نجی اسپتالوں، لیبارٹریز کی لائسنس فیس میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مطب، ہومیوپیتھک کلینک کی لائسنس فیس 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار کردی گئی ہے، نرسنگ میٹرنٹی ہومز، فیملی فزیشنز کلینک کا لائسنس 5 ہزار سےبڑھا کر10 ہزارکاکردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈینٹل کلینک کی لائسنس فیس 20 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کردی گئی، پیتھالوجی لیب کی لائسنس فیس 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردی گئی، کلیکشن سینٹرز والی لیبز کی لائسنس فیس 15 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردی گئی، ایکسرے، امیجنگ سینٹرز کی فیس بھی 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاسمیٹک، لائپو سیکشن کلینک کی لائسنس فیس 25 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کردی گئی، ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کی لائسنس فیس 25 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کردی گئی۔

300 سے زائد بستر والے نجی اسپتال کی لائسنس کی فیس 8 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں