محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کورونا کی صورتحال پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ نے کاروبار کے معمول کے اوقات کار بحال کر دیے، کاروبار کے تمام شعبوں میں جزوی اوقات کار بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں آج سے تمام مارکیٹیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی جب کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر لاگو ہوگیا ہے، تمام مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔