صوبائی دارالحکومت پنجاب میں صرف 3 روز کے دوران 56 افراد میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے.
کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے لاہور میں خطرے کی گھنٹی بجادی ، صوبائی دارالحکومت میں صرف 3 روز کے دوران 56 افراد میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق 3 روز کے دوران 88 مشتبہ نمونوں میں سے 60 میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس حوالے سے ترجمان صوبائی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار دیگر ویرینٹس کے مقابلے میں 50 فیصد تیز ہے ، اس سے بچاؤ صرف ویکسین لگانے سے ہی ممکن ہے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آگئی اور ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے جہاں ملک کے مختلف شہروں میں عالمی وباء کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوچکا ہے اور 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی اور ملک میں اس وقت کورونا کی یومیہ بلند ترین 35 فیصد شرح گلگت میں ہے جب کہ کراچی میں عالمی وباء کی شرح 23 اعشاریہ 32 فیصد ہوگئی۔
گذشتہ روز کراچی ائر پورٹ پر سول ایوی ایشن کے 6 ملازمین میں کورونا ڈیلٹامثبت آیا تھا.
مزید یہ کہ ملک کے چاروں صوبوں کے 22 اضلاع کورونا سے متعلق اہم ہیں ، اس وقت مظفر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 17.12 ہے، پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 13.16 اور راولپنڈی میں کورونا کیسز کی شرح 11.32 فیصد ہوچکی ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسزکی یومیہ شرح 8.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دیامر میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 5.19 فیصد ہے، ملک کے 5اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح ایک فیصد ہے ، حیدرآباد میں5.58 اور میرپور میں6.45 فیصد ، نوشہرہ میں 6 فیصد ہے ، ایبٹ آباد میں کوروناکیسز کی شرح 1.95، چارسدہ میں1.47فیصد، صوابی میں 3.3 فیصد، سوات میں0.34، ملتان میں 1.26 فیصد، بہاولپورمیں 0.28 فیصد اور کورونا کے پھیلاؤ کی شرح لاہور میں2.65فیصد، گوجرانوالہ میں 0.48 فیصد اور گجرات میں0.33 فیصد ہے۔
Load/Hide Comments