چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر آٹا سستا نہیں بیچ سکتے۔
عاصم رضا نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 30 روپے مہنگا ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150 روپے ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 1180 روپے ہوگئی، پنجاب میں گزشتہ 20 دنوں میں آٹے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافہ ہوا۔
عاصم رضا کا کہنا تھا کہ سرکاری گوداموں سے گندم کا اجرا نہیں ہورہا، اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر آٹا سستا نہیں بیچ سکتے۔