پنجاب حکومت کی جانب سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع، لاہور ایکسپو سینٹر کا ویکسی نیشن سینٹر بند

لاہور: محکمہ صحت کی جانب سے گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کے بعد لاہور ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر بند کردیا گیا۔

سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گھرگھر کورونا ویکسی نیشن شروع ہونے کےبعد ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کھولے رکھنے کاکوئی جواز نہیں، محکمہ صحت کی ٹیمیں گھرگھرجاکرکورونا ویکسین لگارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسی نیشن کے پہلے مرحلےمیں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائدافرادکوکورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے جب کہ مہم کےدوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کردیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں