پنجاب: ائیر ایمبولینس سروس کیلئے 10 گائرو کاپٹر خریدنے کی منظوری

پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس کے لئے 10 گائرو کاپٹر خریدنے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی۔

10 گائرو کاپٹر کی خریداری کےلئے تقریبا1ارب 5کروڑ روپے رکھے جائیں گے، ائیر ایمبولینس پنجاب کے ہر ڈویژن میں استعمال کی جائے گی جبکہ ایک گائرو کاپٹر بیک اپ کے طورپر استعمال کی جائے گی۔

ائیر ایمبولینس کے استعمال پر سالانہ 10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، پوٹھوہار، مری اور ڈی جی خان ڈویژن میں کوہِ سلیمان کے علاقوں میں ریسیکو سروس میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک ماہ قبل ائیر ایمبولینس سے متعلق فیصلہ کیا تھا جس کی آج ابتدائی منظوری دیدی گئی۔

ریسکیو 1122کی جانب سے پی سی ون کی ابتدائی منظوری لینے کے بعد محکمہ پی اینڈ ڈی کو بھجوائی دیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس کے گائرو کاپٹر کی خریداری اور رینٹ پر لینے کی تجاویز تھی، حکومت کی جانب سے بنائی کمیٹی نے رینٹ پر لینے کی مخالفت کی تھی جس کے بعد اب گائرو کاپٹر خریدے جائیں گے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے دس گائرو کاپٹر خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں