پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 58، حسین طلعت نے 51، بین کٹنگ نے جارحانہ 36 اور محمد حارث نے 26 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں