پا کستان میں‌کورونا وائرس سے 09 افراد جاں بحق ، 310 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 09 جانیں لے لیں جبکہ مزید 310 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 28,793 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,287,703 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 703 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 119ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 610 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 471، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 989، بلوچستان میں 33 ہزار 514، گلگت بلتستان میں 10ہزار 414 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 586 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,044 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7630، خیبرپختونخوا میں 5868، اسلام آباد میں961، بلوچستان میں 362 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 742 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 11 ہزار 844 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 783 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے283افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 47 ہزار 066 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 338 ہزار 650 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں