لازمی نہیںکہ امریکا اور برطانیہ سفر کرنے کیلئے فائزر لگوائیں اس بات پر لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں. پاک ویک ویکسین میں کوئی کمی نہیں ہے، جن ممالک کے پاس جو ویکسین موجود ہے اور وہ اس کو استعمال کر رہے ہیں تو وہ ملک اسی کر ترجیح دے رہے ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت کی گفتگو
پاک ویک لگوانے والے بالکل امریکہ اور برطانیہ کا سفر کر سکتے ہیں اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے. ڈاکٹر فیصل سلطان
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ امیر اور غریب کیلئے ویکسی نیشن کی اقسام میں فرق رکھا گیا ہے، ہر جگہ پر بڑے شفاف انداز، اور پہلی بار منظم طریقے ویکسین لگائی جارہی ہے،فائزر ویکسین لگوانے والوں کیلئے دو شرائط تھیں ایک اگر کسی کا مدافعتی نظام کمزور ہے تو اس کیلئے ڈاکیومنٹشین کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح اگر کسی نے بیرون ملک ٹریول کرنا ہے تو وہ فائزر لگوا سکتے ہیں، اس میں مزدور بھی شامل ہیں،صرف ویزہ یا اقامہ دکھانا ضروری ہے۔
پاک ویک امریکہ اور برطانیہ میں قابل قبول ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان
مکمل پروگرام: https://t.co/uVcF7OEg3D@fslsltn @Ehtesham_AD @SawaalSAMAATV pic.twitter.com/5TX2ceUn2b
— SAMAA TV (@SAMAATV) July 17, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ملک بھر میں صرف عیدالاضحیٰ کے دن کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہیں ہوگی۔عید کی تعطیلات کے دوران ویکسینیشن سے متعلق این سی او سی کے فیصلے کے تحت عید کی چھٹیوں کے دوران ویکسینیشن سینٹر صرف ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہے گی، عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن جاری رہے گی۔
این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا ہے، دوسری خوراک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک اِن کردی گئی ہے۔وزراتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ ویکیسن کی دوسری خوراک کے دن میں کمی کر دی گئی ہے، سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دن کے بعد لگا سکیں گے۔وزراتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سائنو ویک کی دوسری خوراک اب 28 دن کے بعد لگا سکیں گے۔وزراتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکتے ہیں۔