پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے خصوصی خطاب کریں گے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ سے خصوصی خطاب کریں گے، چیئرمین قومی کرکٹرز کا حوصلہ بڑھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجہ ٹریننگ سیشن سے قبل کھلاڑیوں سے آن لائن خطاب کریں گے جس میں وہ بھارت کے خلاف میچ اور میگا ایونٹس میں اپنے تجربات کے بارے میں کھلاڑیوں کو بتائیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور بھارت کے خلاف میچ کے لیے حکمت عملی پر بات ہوگی۔