ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقعے پر خصوصی نغمہ ’’دل خوش ہوا‘‘ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کا یہ نغمہ وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نغمے میں یونیفارم سے جڑے فرض اور قرض کے احساسِ ذمہ داری اور شہادت کے لازوال جذبے کی بہترین عکاسی کی گئی ہے، یہ نغمہ تین یاروں کی کہانی ہے جو جوڑے تو آہن بن گئے اور پھر شہادت بھی انھیں جدا نہ کر سکی۔
ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ اس نغمے کا یہ پیغام کہ فرض کی راہ میں شہادت سفر کا اختتام نہیں بلکہ پاسبانی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔