پاک افغان سرحد ایک گھنٹے کیلئے کھولی گئی

پاک افغان سرحد باب دوستی کو 19 اکتوبر کو ایک گھنٹے کے ليے کھولا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے ہوئے 800 سے زائد افغان باشندے واپس افغانستان چلے گئے۔

افغانستان میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی بھی وطن واپس آگئے۔

پاک افغان سرحد مستقل کھولنے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پاک افغان سرحد 14روز سے افغانستان کی طرف سے بند ہے۔ طالبان نے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

حکام کی جانب سے باب دوستی گیٹ کو ایک گھنٹے کے بعد بند کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ چمن بارڈر کی بندش سے پاکستانی برآمد کنندگان متاثر ہوئے جنہوں نے جمعہ کو چمن میں احتجاج بھی کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں