راولپنڈی: پاکستان اور سعودی عرب کی فوجی مشقیں ملتان میں شروع ہو گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے جوائنٹ میکنائز ٹریننگ کا سلسلہ 2 ماہ تک جاری رہے گا تاہم مشقوں کی ابتدائی تقریب ملتان گریژن میں منعقد ہوئیں۔
میجر جنرل ظفر اقبال مروت افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مشقوں میں مختلف نوعیت کے ڈرلز کی جائیں گی۔
دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو سندھ رجمنٹ کا نیو کرنل انچیف بنا دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے کرنل ان چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کرنل کمانڈنٹ سندھ رجمنٹ کے بیجز لگانے کی پروقار تقریب حیدرآباد میں ہوئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے دونوں افسران کو بیجز لگائے۔